نسلہ ٹاور گرانے کا کام جاری۔کتنے دن لگیں گے

Nov 28, 2021 | 10:02:AM
نسلہ ٹاور گرانے کا کام جاری، فائل فوٹو
کیپشن: نسلہ ٹاور گرانے کا کام جاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے ) نے کہا کہ کراچی میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام جاری ہےعمارت کوگرانےمیں  15 سے 20 دن لگیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عمارت گرانے والے ٹھیکیدار نے بتایا ہے کہ 3 شفٹوں میں 24 گھنٹے مزدور کام کررہے ہیں عمارت گرانے میں 25 سے 30 دن لگ جائیں گے،سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں گرا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    نیب کب کسی کی جائیداد ضبط کر سکتا ہے، عدالت کا بڑا حکم آگیا

یاد رہے کہ جمعہ کو نسلہ ٹاور کے باہر بلڈر ایسوسی ایشن اور متاثرین کے احتجاج کے دوران سڑک میدان جنگ بن گئی تھی۔ پولیس اور رینجرز نے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا تھا، لاٹھی چارج کے باعث ڈپٹی چیئرمین آباد سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس احتجاج کے حوالے سے ترجمان کراچی پولیس کا موقف تھا کہ پولیس نے شارع فیصل کو بلاک کرنے سے مظاہرین کو روکا، مظاہرین نے سڑک بلاک کی اور سرکاری کام میں مداخلت کی تو لاٹھی چارج کیا گیا۔
 یہ بھی پڑھیں: سعودی عر ب کی مہربانی کی قیمت چکانی ہوگی