نجی ہسپتال میں شرمناک واقعہ، خاتون کی مبینہ خفیہ ویڈیو بنانے کی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی ) مری کے علاقہ تریٹ کے نجی ہسپتال میں خاتون کی مبینہ طور پر خفیہ ویڈیو بنانے کے واقعے نے علاقے میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے علاج کے سلسلے میں ہسپتال میں موجود تھی، اس دوران وہ ڈریسنگ روم میں کپڑے تبدیل کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر ایک نامعلوم شخص نے دیوار کے پیچھے سے موبائل فون کے ذریعے اس کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں:سیاسی پارٹی کے سربراہ نے بانی پی ٹی آئی سے معافی مانگ لی
واقعے کا علم ہونے پر متاثرہ خاندان نےہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور واقعے کو پرائیویسی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور نامعلوم ملزم کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ملزم تک پہنچا جا سکے۔