سوئٹزرلینڈ میں خطرناک صورتحال! گلیشیئرز کے گرنے کا خدشہ بڑھ گیا

May 28, 2026 | 10:55:AM
 سوئٹزرلینڈ میں خطرناک صورتحال! گلیشیئرز کے گرنے کا خدشہ بڑھ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) سوئس الپس کے پہاڑی علاقوں میں گلیشیئرز کے ٹوٹنے، لینڈ سلائیڈز اور شدید موسمی تبدیلیوں کے باعث خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس نے مقامی آبادی اور سیاحتی نظام دونوں کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت پہاڑی خطے سوئس الپس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث برفانی تودوں اور زمین کے کھسکنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال ایک بڑا واقعہ بلاٹین  کے قریب پیش آیا، جہاں ایک پہاڑی حصہ اور برفانی گلیشیئر اچانک گر گیا، جس کے نتیجے میں پورا علاقہ شدید متاثر ہوا۔  

 یہ بھی پڑھیں:3 لاکھ بیرل غائب؟بلیک آؤٹ کا خطرہ

حالیہ بارشوں کے بعد ایک اور لینڈ سلائیڈ نے علاقے میں موجود ایک 35 میٹر طویل پل کو بھی نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث کئی اہم ہائیکنگ روٹس عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق مرمتی کام میں دو سے تین سال لگ سکتے ہیں۔

مقامی حکام اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور موسمی تبدیلیاں پہاڑی برف کے تیزی سے پگھلنے اور زمین کے غیر مستحکم ہونے کا سبب بن رہی ہیں، جس سے مستقبل میں مزید خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

مقامی ہوٹل مالکان اور رہائشیوں کے مطابق خطے میں زندگی پہلے ہی مشکل ہے، تاہم اب قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے خطرات نے صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے۔