کیا روس اور امریکہ تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں؟

May 28, 2025 | 22:51:PM
کیا روس اور امریکہ تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یوکرین  اور  روس کے درمیان جاری جنگ ایک خطرناک موڑ کی جانب بڑھتی  نظر آ رہی ہے۔ پہلے یہ صرف  دو ملک جنگی حالات  میں تھے لیکن اب لگتا ہے کہ دو بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کا وقت آ  پہنچا۔ امریکہ اور روس کے درمیان جاری لفظی جنگ کو دیکھ کر خدشہ ہے کہ یہ زمینی سطح تک نہ پہنچ جائے اور یہ بات  کسی اہم اور ذمہ دار شخص کے منہ سے سنائی دے رہی ہے، جس کی وجہ سے تیسری عالمی جنگ کے بادل منڈلاتے نظر آ رہے ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر  پیوٹن کے درمیان تبصروں کا دور جاری تھا،لیکن  اب سابق روسی صدر اور سلامتی کونسل کے موجودہ نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے تیسری عالمی جنگ کی پیش گوئی کر دی ہے اور  ان کے اس بیان کو یکسر خارج نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ موجودہ حالات کے تناظر میں یہ ایک اہم بیان ہے۔

دمتری میدویدیف روسی سیاست میں کوئی چھوٹا نام نہیں،  انہوں نے سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دی ہے کہ ان کا ’’آگ سے کھیلنے‘‘ والا تبصرہ ، کس حد تک روس کو اشتعال دلایا سکتا ہے۔ اس نے ایکس پر لکھا  ’’میں ایک ہی بہت بری چیز جانتا ہوں - وہ ہے تیسری عالمی جنگ ‘‘۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا تھا کہ ‘اگر میں نہیں ہوتا تو روس کیلئے بہت برا ہوچکا ہوتا اور وہ (پیوٹن) آگ سے کھیل رہے ہیں۔ یہ بات روس کو ناگوار گزری ہے اور اب خدشہ ہے کہ یوکرین کی وجہ سے کہیں دونوں سپر پاورز کا آمنا سامنا نہ ہوجائے اور دنیا بھر کا نقشہ تبدیل ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ایک بار پھر سامنے آگیا، کراچی میں زیر علاج 10 کورونا کے مریضوں کی تصدیق