خیبر پختونخوا: جامعات اور کالجز کی کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کرنے کا فیصلہ

May 28, 2025 | 19:02:PM
خیبر پختونخوا: جامعات اور کالجز کی کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کرنے کا فیصلہ
کیپشن: کے پی کے محکمہ ایجوکیشن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے جامعات اور کالجز کی کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کارکردگی جانچنے کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں، کمیٹی 5 ، 5 ممبران پر مشتمل ہو گی، کمیٹیاں جامعات اور کالجز کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے رپورٹ مرتب کریں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کمیٹیاں کارکردگی رپورٹ کی تفصیلات اکٹھی کر کے اسے حتمی شکل دیں گی، کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کی جائے گی اور درجہ بندی کے حساب سے اب سزا اور جزا کا عمل شروع ہو گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:2 دن مسلسل کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہو گیا