پشاور: 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم، 4 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

May 28, 2024 | 08:51:AM
پشاور: 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم، 4 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پشاور میں 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں 2 گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرنچ اوپن میں بڑا اپ سیٹ ، سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال کو پہلے راؤنڈ میں ہی شکست

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔