فرنچ اوپن میں بڑا اپ سیٹ ، سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال کو پہلے راؤنڈ میں ہی شکست

May 28, 2024 | 01:10:AM
فرنچ اوپن میں بڑا اپ سیٹ ، سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال کو پہلے راؤنڈ میں ہی شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے ،سابق عالمی نمبر ایک سپین کے رافیل نڈال پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلا ت کے مطابق پیرس میں ہونے والے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں جرمنی کے الیگزینڈر زیورف نے سابق عالمی چیمپئن کو اسٹریٹ سیٹس میں ہراکر ایونٹ سے باہر کر دیا،الیگزینڈر زیورف کی جیت کا اسکور 6-3 ، 7-6 اور 6-3 رہا، خیال رہے کہ رافیل نڈال نے فرنچ اوپن ریکارڈ سب سے زیادہ 14 بار جیتا ہوا ہے،اس کے علاوہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز میں  برطانیہ کے اینڈے مرے کو واورینکا نے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا،واورینکا کی جیت کا اسکور6-4 ، 6-4 اور 6-2 رہا۔

دوسری جانب ورلڈ نمبر ٹو اسپین کے کارلوس الکاریز نے امریکا کے جے جے وولف کو با آسانی شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی،ویمنز سنگلز میں جاپان کی ناومی اوساکا نے اٹلی کی لوسیا برانزیٹی کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔