موجود آئینی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم کی لیگل ٹیم سے ملاقات، کیسز بارے بریفنگ

May 28, 2023 | 14:19:PM
 موجود آئینی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم کی لیگل ٹیم سے ملاقات، کیسز بارے بریفنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) موجودہ آئینی اور سیاسی صورت حال کے پیش نظر وزیر اعظم کی اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی جس میں لیگل ٹیم نے مقدمات سے متعلق بریفنگ دی اور مفید مشورے دیئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے موجود آئینی صورتحال کے پیش نظر لیگل ٹیم کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی، لیگل ٹیم  وزیراعظم کو آئینی صورتحال اور موجودہ کیسز کے بارے بریفننگ دی، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن ملاقات میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’14 اگست کو الیکشن کا اعلان کیا جائے‘‘

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل منصور اعوان وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن ملاقات میں شریک ہوئے اورمعاون خصوصی وزیراعظم  ملک احمد خان بھی سمیت معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ بھی وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ملاقات میں شریک ہوئے۔