خان صاحب آپ الیکشن کی تاریخ مانگتے ہیں، لکھ لیں اگست2023 میں الیکشن ہوں گے،مریم اورنگزیب

May 28, 2022 | 19:14:PM
مریم اورنگزیب، عمران خان، لانگ مارچ، 20لاکھ لوگ، لانے کا دعوے،
کیپشن: مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ عمران خان لانگ مارچ میں 20 لاکھ لوگ لانے کا دعوے کرتے تھے، 20ہزار ہی لے آتے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ آپ الیکشن کی تاریخ مانگتے ہیں، میں آج آپ کو الیکشن کی تاریخ دیتی ہوں ،لکھ لیں اگست2023 میں الیکشن ہوں گے،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عدالت کو فیصلہ کرنا ہوگا عمران خان کی دھمکی میں آکر کوئی ایسا فیصلہ نہ دیں،ان کا کہناتھاکہ عمران خان صاحب آپ نے جھوٹ بول بول کر وقت ضائع کر دیا ہے،عمران خان صاحب اب ہم کہتے ہیں آپ کو این آر او نہیں ملے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ اس ذہنی حالت میں آپ کو بالکل بھی ٹی وی پر آنے کی ضرورت نہیں ،ان کا کہناتھا کہ آپ کہتے ہیں آپ نے ٹھیکا نہیں لیاہوا، آپ کو ٹھیکا دیا کس نے ہے ،پاکستان کے وزیراعظم میں تکبر، انا اور ضد نہیں ہے،وزیراعظم دن رات محنت کررہے ہیں تاکہ پاکستان عوام آرام اور سکون سے سو سکیں ۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف کوئی بھی مہم چلائی گئی تو اس کے نتائج آپ کو بھگتنا پڑیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاجب سکون کی گولی کا اثر ختم ہوتا ہے تو عمران خان ٹی وی سکرین پر نمودار ہو جاتے ہیں، ہر روز آکر اپنی ناکامی کا ماتم کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،عوام پوچھتے ہیں جو باتیں آپ آج کر رہے ہیں وہ اپنے دور اقتدار میں کیوں نہیں کیں،آپ کی پنجاب میں چار سال حکومت رہی، ماڈل ٹاﺅن واقعے کا فیصلہ کیوں نہیں کروایا۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ آپ کہتے ہیں کہ آپ نے پرامن احتجاج کی کال دی تھی،اگر احتجاج پرامن کرنا تھا تو اسلحہ اور ڈنڈے کیوں اکٹھے کئے گئے تھے،آپ کی بات مان کر کس طرح عوام 2014 کی بات بھول جاتے،آپ کی سرکاری املاک کوآگ لگانے کی تیاری تھی جو آپ نے کیا بھی،آپ کی تیاری اتنی ناقص تھی کہ ایف نائن کے پارک میں آپ جلسی بھی نہ کر سکے،سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے پر آپ نے میٹرو سٹیشن کو آگ لگائی، درختوں کو آگ لگائی۔
انہوں نے کہاکہ اسلحہ اور ڈنڈے جمع کرکے احتجاج کی کال دینا کوئی جمہوری حق نہیں،آپ سپریم کورٹ کو کہتے ہیں کہ پیسے لے کر ن لیگ کو بچاتی ہے، اگر آپ سرکاری املاک کو آگ لگانا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کی کوئی اجازت نہیں دی جائے گی،آپ تیاری کرنے کی بات کرتے ہیں ، آپ کی تیاری سو سال بھی نہیں ہوگی،آپ جتنا مرضی بول لیں، پاکستان کی عوام اب آپ کے ساتھ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں آسمان سے زمین پر آگریں،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے بڑی خبر