تحریک انصاف نے حمزہ شہباز کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کردی 

May 28, 2022 | 17:33:PM
حمزہ شہباز ، حلف برداری
کیپشن: حمزہ شہباز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے اور ٹرانسفر پوسٹنگ سے روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائرکردی ۔درخواست سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی ،، محمود الرشید کی درخواست پر 30 مئی کو سماعت کریں گے،درخواست میں وزیر اعلی حمزہ شہباز ، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے منحرف اراکین کے ووٹ کو شمار نہ کرنے اور منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ دیا،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کوڈی سیٹ کیا،درخواست گزار نے موقف اختیا کیا کہ پی ٹی آئی کے منحرف ووٹوں کے نتیجے میں حمزہ شہباز وزیر اعلی بنے ،چیف سیکرٹری کی جانب سے حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلی تقرر بارے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،چیف سیکرٹری کو وزیرعلی کا جاری کیا گیا نوٹفکیشن واپس لینے کے لئے خطوط لکھے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کا وزارت اعلی کا جاری کیا گیا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے ،کیس کے حتمی فیصلے تک وزیرا اعلی حمزہ شہباز کو کام سے روکنے کا حکم دیا جائے،وزیراعلی حمزہ شہباز کی جانب سے اب تک کئے گئے اقدامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان