مصباح الحق کی آج 47ویں سالگرہ ۔۔سو شل میڈیا پر مبارکباد کے ڈھیر لگ گئے

May 28, 2021 | 18:42:PM
 مصباح الحق کی آج 47ویں سالگرہ ۔۔سو شل میڈیا پر مبارکباد کے ڈھیر لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قو می کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و سابق کپتان مصباح الحق کی آج 47ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مصباح الحق کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔لارڈز کے تاریخی میدان کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ نے بھی مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔سوشل میڈیاپر مصباح الحق کے مداحوں کی جانب سے بھی مبارکباد کے پیغامات شیئر کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔سو شل میڈیا پر مبارکباد کے ڈھیر لگ گئے۔

یا د رہے کہ مصباح الحق 28 مئی 1974ء کوپنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے۔ان کا تعلق نیازی پٹھان قبیلے سے ہے۔مصباح الحق نے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز 2001 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور2002میں ایک روزہ کرکٹ سے کیا۔2007 میں مصباح الحق کو ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ ٹیم میں شامل کیاگیا جس میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکور کئے۔
ٹیسٹ میچوں میں مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے 6سال 8ماہ تک طویل ترین کپتان رہے۔ان کی قیادت کرکٹ ٹیم نے 53میچ کھیلے جن میں سے24 میچ جیتے 13 ہارے اور 11بے نتیجہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ منال خان کے منگیتر نے محبت پر پیسے کو تر جیح دے دی