سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق ڈٹ گئے

May 28, 2021 | 18:24:PM
 سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق ڈٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کے سرکاری ملازمین مطالبات کے حق میں ڈٹ گئے۔ سیکرٹریٹ کے باہر تیسرے روز بھی دھرنا، مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کئے رکھا جبکہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سخت گرمی میں 20 سے زائد سرکاری محکموں کے ملازمین کا تیسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔ مظاہرین نے سیکرٹریٹ کے باہر سڑک کو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند رکھا اور نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین نے 25 فیصد ڈسپیرٹی الاونس اور ملازمین کے سکیل اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر احتجاج میں شدت لانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
مظاہرین نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھا کر صوبائی تفریق ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی تعطل کا شکار رہی اور شہری بھی شدید گرمی میں مشکلات سے دوچار رہے۔ 
یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت نے خودکشی کی دھمکی دیدی