ایران میں سالوں تک نہیں رہیں گے لیکن جنگ ابھی تھوڑی دیر جاری رہے گی، امریکی نائب صدر کی وضاحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر جے ڈی وینس نے اس عام تاثر کی نفی کر دی کہ امریکہ جلد ایران کے ساتھ جنگ بند کرنے جا رہا ہے۔ نائب صدر وینس نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایران کو طویل عرصہ تک کے لئے نیوٹر کرنے کی غرض سے جنگ ابھی "تھوڑی دیر' جاری رہے گی.
نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ واشنگٹن ایران میں جنگ "تھوڑی دیر" جاری رکھے گا، جس کا مقصد اسلامی جمہوریہ کو "بہت، بہت طویل عرصے تک" "نیوٹرل" (کوئی حملہ کرنے کے ناقابل) کرنا ہے۔جے ڈی وینس کے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں الفاظ یہ تھے، "جنگ ابھی "تھوڑی دیر' جاری رہے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایران کو 'بہت طویل عرصے تک کیلئے' نیوٹر کیا جا چکا ہے."
ایران میں جنگ کی وجہ سے امریکہ میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں "بینی شو" پوڈ کاسٹ میں سوال پوچھے جانے پر، وینس کا کہنا تھا کہ امریکہ نے(ایران جنگ میں) "اپنے فوجی منصوبوں میں سے اکثر کو مکمل کر لیا ہے" اور یہ دعویٰ بھی کیا جا سکتا ہے کہ مقاصد پہلے ہی حاصل ہو چکے ہیں۔
"صدر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تھوڑی دیر کے لیے اس پر قائم رہیں گے کہ ایک بار جب ہم وہاں سے چلے جائیں تو ہمیں بہت زیادہ طویل عرصے تک یہ کام دوبارہ نہ کرنا پڑے،" نائب صدر وینس نے بالواسطہ یہ غیر معمولی اعتراف کیا کہ امریکہ کی طرف سے ایران میں حاصل کئے گئے فوجی فوائد مستقل نہیں ہوں گے۔
"یہ ملک ہمیں ان تمام طریقوں سے دھمکیاں دے رہا ہے۔ وہ اب بھی جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیں انہیں بہت، بہت طویل عرصے تک ناکارہ بنانے کی ضرورت ہے، اور یہی مقصد ہے،" وینس نے مزید کہا۔
وینس نے پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو تسلیم کرتے ہوئے اسے "انتہائی عارضی ردِ عمل کہا ہ جو بالآخر ایک قلیل مدتی تنازعہ کی شکل اختیار کرنے والا ہے۔"
"ہم ایران میں ایک سال یا دو سال رہنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ ہم اس کام کو توجہ سے دیکھ رہے ہیں ۔ ہم جلد ہی وہاں سے نکل جائیں گے، اور پٹرول کی قیمتیں واپس نیچے آنے والی ہیں۔" نائب صدر جے ڈی وینس کے اصل الفاظ یہ تھے، "
. "We’re not interested in being in Iran a year down the road, two years down the road", “We’re taking care of business, we’re going to be out of there soon"
یہ بھی پڑھیئے: انسولین اور جان بچانے والی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا, دواساز کمپنیوں کادعویٰ
یہ بھی پڑھیئے: ایرانی میزائل کا شارپنل لگنے سے ایک اسرائیلی ہلاک ، دس سے زیادہ زخمی
آج ایران کے کئی ملکوں پر درجنوں میزائل اور ڈرون حملے
آج ایران جنگ کے 29 ویں روز بھی ایران سے اسرائیل اور اس کے ساتھ خلیج کے کئی ملکوں پر درجنوں میزائل اور ڈرون حملے کئے گئے۔ اسرائیل میں ایک شخص ہلاک ہوا اور درجنوں زخمی ہوئے۔
ابوظہبی میں کم از کم 5 افراد زخمی ہوئے، کویت میں کئی علاقوں میں میزائل انترسیپٹ ہونے کے باوجود نقصانات رپورٹ ہوئے۔
ایرانی حکام نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب کے علاقے الخرج میں واقع پرنس سلطان ایئربیس کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں ری فیولنگ اور ایئر ٹرانسپورٹ فلیٹ کو ہدف بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق "وعدہ صادق 4" آپریشن کے تحت دشمنوں پر حملوں کی "84 ویں لہر " میں دبئی کے ساحل اور ایک ہوٹل میں امریکی اہلکاروں کو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا. اِن دونوں حملوں میں، پاسداران نے دعویٰ کیا کہ، کئی امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔