ایرانی میزائل کا شارپنل لگنے سے  ایک اسرائیلی ہلاک ، دس سے زیادہ زخمی

Mar 28, 2026 | 21:58:PM
 ایرانی میزائل کا شارپنل لگنے سے  ایک اسرائیلی ہلاک ، دس سے زیادہ زخمی
کیپشن: اسرائیلی پولیس 28 مارچ 2026 کو بیت شیمش میں ایران کے میزائل حملے سےمتاثرہ عمارتوں کے مقام پر کام کر رہی ہے. اس جگہ آج کم و بیش دس افراد زخمی ہوئے۔ (فوٹو : اسرائیلی پولیس)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وسطی اسرائیل میں ایرانی میزائل کا شارپنل لگنے سے آج ایک اور اسرائیلی شخص ہلاک ہو گئے۔ اس کا نام  ویاچسلاو ودامانت بتایا گیا ہے۔ آج ہی بیت شمیش پر میزائل کے حملے میں دس سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔ 
اشدود سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ ویاچسلاو ودامانٹ کو  ہفتے کی صبح وسطی اسرائیل کو نشانہ بنانے والے ایرانی میزائل بیراج کے  ایک میزائل کا شراپنل لگنے سے گہرے زخم آئے تھے۔ اسرائیلی حکام نے بتایا کہ میزائلوں کے اس حملے میں آج یہ ایک ہی  ہلاکت سامنے  آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جس وقت میزائلوں کی آمد سے خبردار کرنے والے سائرن بجائے گئے تو  ویاچسلاو ودامانٹ بچنے کے لئے قریبی بم شیلٹر میں نہیں گیا تھا۔ 

اس کے سر پر چھرے لگے جن سے گہرے زخم آئے اور وہ جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہو گیا۔

وسطی اسرائیل میں سائرن کی آواز کے بعد بیت شیمش میں پانچ زخمی
ایرانی میزائل حملے کے بعد   ایمرجنسی سروسز نے اطلاع دی  کہ بیت شیمش کے علاقے میں میزائل گرنے کے نتیجے میں کئی گھروں اور ایک عبادت گاہ کو نقصان پہنچا ہے۔  ابتدا مین بتایا گیا کہ بیت شیمش میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے۔ بعد مین یروشلم پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ اس حملے مین زخمیوں کی تعداد  10 سے برھ چکی ہے۔

Caption  ہفتہ 28 مارچ 2026 کو اسرائیلی ریسکیو فورسز جائے وقوعہ پر جہاں ایران سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائل نے وسطی اسرائیل  میں ایک عمارت کو نقصان پہنچایا۔ (فوٹو: YOSSI ALONI/FLASH90)

ہنگامی مدد کے ادارہ میگن ڈیوڈ ایڈوم نے کہا کہ دھماکے کی وجہ سے مزید آٹھ افراد پریشانی اور بعد از صدمے کے تناؤ کی علامات کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیئے: امارات نے ایرانی میزائل اور ڈرون اٹیک انٹرسیپٹ کر لئے، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت