نائب وزیرِاعظم کاقطر ی وزیرخارجہ سےٹیلیفونک رابطہ،علاقائی اوربین الاقوامی صورتحال پرتبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے قطر کے وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی،دونوں راہنماؤں نے موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں راہنماؤں نے کشیدگی میں فوری کمی کی اہمیت پر زور دیا،قطری قیادت نے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہا۔
دونوں فریقین نے پاکستان اور قطر کے گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا،فریقین نے بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف