وزیراعلیٰ سندھ کی عوام سے ایک گھنٹہ زمین کے نام کرنے کی اپیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے ایک گھنٹہ زمین کے نام کرنے کی اپیل کردی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک توانائی کا غیرضروری استعمال روک دیں۔ انتہائی ضروری بتیاں اور آلات استعمال کرکے زمین سے محبت کا ثبوت دیں۔
انہوں نے کہا کہ ارتھ آور سے توانائی کے کم استعمال کی ترغیب ملے گی، سندھ کی تمام سرکاری عمارتوں اور دفاتر میں ارتھ آور منایا جائے گا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں رات ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک تمام غیر ضروری روشنیاں بند کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں :پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر کے والد انتقال کر گئے