لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے ویڈیو سکینڈل پر ایم ایس ڈاکٹر فرح انعام عہد ے سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری )لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے گائنی آپریشن تھیٹر کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال ڈاکٹر فرح انعام کو معطل کر دیا گیا ۔
فرائض میں سنگین غفلت پر ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ حسین کو عہدے سے فارغ کیا گیا ہے، ایس ایم کے ساتھ پانچ پی جی آرز جبکہ دو چارج نرسز کو معطل کر کے ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔
لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی چارج نرس اقرا زاہد، چارج نرس فوزیہ رشید ،باورچی حسیب الرؤف کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے معطلی کے بعد فرائض سے سبکدوش کر دیا گیا۔
وومن میڈیکل افسر ڈاکٹر اقرا حفیظ کی خدمات کو محکمہ صحت و آبادی کو واپس کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر آمنہ رشید کی پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ معطل کر دی گئی ہے جبکہ انہیں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر کے والد انتقال کر گئے