ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کے  مثبت کردار پر بھارت کی چیخیں نکل رہی ہیں:خواجہ آصف

Mar 28, 2026 | 12:18:PM
ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کے  مثبت کردار پر بھارت کی چیخیں نکل رہی ہیں:خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات کی میزبانی پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا، تاہم پاکستان کے اس مثبت کردار پر بھارت کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

بیان میں خواجہ آصف نے بھارتی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت چار پانچ افراد کا گروپ اس وقت اپنا منہ نوچ رہا ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو لوگ ہمیں ثالثی پر طعنے دے رہے ہیں، وہ خود یوکرین میں کیا کر رہے تھے؟

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت یوکرین جنگ میں ثالثی کا کریڈٹ لینے کی کوششیں کر رہا تھا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یوکرین کی جنگ تاحال ختم نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں:جوئے ایپ پروموشن کیس: ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو کلین چٹ مل گئی

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنا سفارتی کردار ادا کرتا رہے گا اور پڑوسی ملک کی تنقید سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔