معروف اداکارہ سجل علی کی غیر اخلاقی ویڈیو وا ئرل

Mar 28, 2021 | 17:41:PM
 معروف اداکارہ سجل علی کی غیر اخلاقی ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے ان پر تنقید کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں اداکارہ غیر اخلاقی لباس میں ڈانس کررہی ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب تنقید کی۔
سجل علی نے بغیر آستین اور مختصر چولی والا لباس پہنا ہوا ہے۔ ویڈیو میں سجل علی کے ساتھ ان کی بہن صبور علی اورسجل کے شوہر احد رضا امیر بھی ان کے ہمراہ ڈانس کررہے ہیں۔وائرل ہونے والی یہ ویڈیو سجل اور صبور علی کے مشترکہ دوست عمیر قاضی کی شادی کی تقریب پر بنائی گئی۔
دوسری جانب ویڈیو پر صارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو نامناسب قرار دیا اور ملے جلے کمنٹس کئے، ایک صارف نے کہا کہ اداکارہ نے جو لباس زیب تن کیا اس پر بے ان کو شرم ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔اسی طرح دیگر صارفین نے بھی سجل کے لباس پر ہی  تنقید کی ۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا بھر میں ہندو برادری ہولی اپنے روایتی انداز میں منا رہی ہے