جنوبی افریقہ سیریز، قومی کرکٹرز کی آج سے ٹریننگ شروع

Mar 28, 2021 | 13:56:PM
جنوبی افریقہ سیریز، قومی کرکٹرز کی آج سے ٹریننگ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) جنوبی افریقہ سیریز سے پہلے قومی کرکٹرز آج سے سنچورین میں ٹریننگ شروع کریں گے، فزیکل فٹنس، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں ان ایکشن ہوں گے۔

 قومی شاہین پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے پانچ بجے ٹریننگ کا آغاز کریں گے جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے علاوہ فزیکل فٹنس کے سیشنز ہوں گے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے اور چار ٹی 20 میچز کی سیریز 2 اپریل سے شروع ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی سکواڈ میں شامل اکیس پلیئر اور تیرہ آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے تھے۔