کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 1نوجوان جاں بحق

Jun 28, 2026 | 20:27:PM
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 1نوجوان جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر حسین )کراچی کے علاقے  منگھوپیر  میں بند مراد چوک کے قریب ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت راجہ جبکہ زخمی کی شناخت اسلام کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں بھینس کالونی کے رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے مزدور تھے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب اسمبلی میں آج بھی اپوزیشن کا ہنگامہ، احسن رضا کے خلاف تقریرں، احسن رضا کا سیدھا جواب