ڈی جی خان: بلوچستان سے پنجاب منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،2ملزمان گرفتار
کیپشن: ڈی جی خان: بلوچستان سے پنجاب منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،2ملزمان گرفتار
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقبال صادق) ڈیرہ غازی خان پولیس نے2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے میں بلوچستان سے پنجاب منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،اس دوران پولیس نے 2 ملزمان کوبھی گرفتارکرلیا۔
تھانہ سخی سرور پولیس نے ملزم اعجاز احمد کو گرفتار کرکے 3 کلو گرام آئس برآمد کر لی جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم اخلاق کو گرفتار کرکے 40 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی گئی۔
دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 43 کلو گرام منشیات برآمدہوئی ہےجبکہ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق بلوچستان کے اضلاع زیارت اور کوہلو سے ہے،منشیات سمگلنگ کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یوکرین کا روس کی دو آئل ریفائنریوں پر ڈرون حملہ، آمدورفت محدود کر دی گئی