لیونل میسی نے فٹبال ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کردی  

Jun 28, 2026 | 15:12:PM
 لیونل میسی نے فٹبال ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کردی  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ارجنٹینا کے لیونل میسی فیفا ورلڈکپ کے مسلسل 7 میچز میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے اردن کے خلاف گول کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

میسی نے جسٹ فونٹین اور جائرزینہو کا مسلسل 6 میچز میں گول کرنے کا ریکارڈ توڑ ا۔

میسی نے 80ویں منٹ میں فری کک پر شاندار گول کرکے ارجنٹینا کی برتری کو تین ایک کیا تھا، میسی کا مسلسل گول کرنے کا سلسلہ قطر ورلڈ کپ 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے شروع ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں: تیل کی سپلائی خطرے میں پڑ گئی !

میسی نے 2022 میں نیدرلینڈز، کروشیا اور فرانس کے خلاف بھی گول کرکے ارجنٹینا کو عالمی چیمپئن بنایا تھا، 2026 ورلڈکپ میں میسی پہلے الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک اور آسٹریا کے خلاف 2 گول کرچکے ہیں۔

اردن کے خلاف گول کے بعد میسی کے ورلڈکپ میں مجموعی گولز کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

فرانس کے جسٹ فونٹین نے 1958 جبکہ برازیل کے جائرزینہو نے 1970 میں مسلسل 6 میچز میں گول کیے تھے۔