آبنائے ہرمز 30 روز تک مکمل طور پر ایران کی نگرانی میں رہے گی،عباس عراقچی

خلیج میں بحری آمدورفت کی بحالی میں کسی دوسرےفریق کی مداخلت معاملات کو مزید پیچیدہ بنائےگی

Jun 28, 2026 | 14:52:PM
 آبنائے ہرمز 30 روز تک مکمل طور پر ایران کی نگرانی میں رہے گی،عباس عراقچی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ آبنائے ہرمز آئندہ 30 روز تک مکمل طور پر ایران کی نگرانی میں رہے گی۔
 ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے بغداد میں عراقی ہم منصب کےساتھ نیوزکانفرنس کرتےہوئےکہا کہ آبنائے ہرمزآئندہ 30 روز تک مکمل طور پر ایران کی نگرانی میں رہےگی،خلیج میں بحری آمدورفت کی بحالی میں کسی بھی دوسرےفریق کی مداخلت معاملات کو مزید پیچیدہ بنائےگی۔
انہوں نےکہا کہ یہ جنگ پورے خطے کےلیے نقصان دہ ہے،خطے کو محفوظ رکھنے کےلیے تمام ممالک کو کام کرنا ہوگا، اسرائیل کا لبنان سے انخلااور وہاں حملے روکنا امریکا کےساتھ عبوری معاہدے کا لازمی حصہ ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نےمزیدکہاعراقی حکومت نےایران پرحملوں کی مذمت کی ہے،جس پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں،عراق کےساتھ اسٹریٹجک تعاون کومزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کےبحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر جوابی حملے ، خطے میں ہائی الرٹ
عراقی وزیرخارجہ فواد حسین نےاس موقع پرکہا کہ عراق کے ایران کےساتھ تاریخی،ثقافتی اور دیرینہ تعلقات ہیں،ایرانی وزیر خارجہ کےساتھ بہت سے امور پر بات چیت ہوئی،آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،خطے میں ایک طرف جنگ بندی ،دوسری طرف آبنائے ہرمز میں جھڑپیں ہورہی ہیں، آبنائے ہرمز کی بندش نے عراق کی مالی اور معاشی صورتحال کو متاثر کیا،ایران امریکا جنگ کے دوران عراق کو کئی حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔