حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرے؛ شفیع جان

Jun 28, 2026 | 11:57:AM
 حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرے؛ شفیع جان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات خیبرپختونخواشفیع جان نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ  17 نشستوں والی حکومت عوام کی جیبوں پر بھی ڈاکا ڈال رہی ہے۔
 شفیع جان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا،وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناقص معاشی پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، عوامی مینڈیٹ سے محروم حکومت کو عوام کی مشکلات اور معاشی پریشانیوں کا احساس نہیں، مہنگے پیٹرول و ڈیزل اور مہنگائی کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 160 روپے کا ریلیف عوام کو منتقل کیا:علی پرویز ملک
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس کوئی معاشی ایجنڈا نہیں، کیا یہی تجربہ کار وفاقی ٹیم کی کارکردگی ہے؟ موجودہ وفاقی حکومت کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے، ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹا کر بحرانوں کی جانب دھکیلا گیا ہے، حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر کے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔