ایرانی تیل کی خریداری سے4 ارب ڈالرتک سالانہ بچت ممکن ہے: ابراہیم مراد

ایندھن کی قیمتوں میں 7 سے 9 روپے فی لیٹر کمی ممکن ہے،گیس پائپ لائن منصوبے کو فوری عملی شکل دینی چاہیئے

Jun 28, 2025 | 15:58:PM
ایرانی تیل کی خریداری سے4 ارب ڈالرتک سالانہ بچت ممکن ہے: ابراہیم مراد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق صوبائی وزیرپنجاب ابراہیم مراد نے کہاہے کہ جنگ بندی کے بعد ایرانی تیل پر صدر ٹرمپ کی نرمی پاکستان کے لیے معاشی پیش رفت کا موقع ہے،ایران سے تیل کی خریداری روپے یا بارٹر (چاول، گندم، فارما) میں کر کے 3 سے 4 ارب ڈالر سالانہ بچت ممکن ہے۔

سابق صوبائی وزیرپنجاب ابراہیم مراد نے کہاہے کہ پاکستان کی پیٹرولیم درآمدات پر 15.2 ارب ڈالر کا سالانہ خرچ زرمبادلہ کے ذخائر پر بھاری بوجھ ہے,اس حکمت عملی سے ایندھن کی قیمتوں میں 7 سے 9 روپے فی لیٹر کمی ممکن ہے،مؤثر حکمت عملی سے غیر قانونی ایندھن کی تجارت کو معاشی ترقی میں بدلا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی اورلاہور ایئرپورٹس پرمحفوظ فلائٹس آپریشن کے حوالے سے بڑافیصلہ

سابق وزیرنے کہاکہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو فوری عملی شکل دینی چاہیئے،توانائی کے بارٹر معاہدے ملکی معیشت کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہیں، تیل کی نئی حکمت عملی سے زرمبادلہ کا استحکام،سستی توانائی اور علاقائی تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔