مالاکنڈ: داماد کی سسرال میں گھس کر فائرنگ، خواتین، بچوں سمیت 9 افراد قتل

Jun 28, 2023 | 14:40:PM
مالاکنڈ: داماد کی سسرال میں گھس کر فائرنگ، خواتین، بچوں سمیت 9 افراد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبرپختونخواء کے ضلع مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں داماد نے سسرال میں گھس کرفائرنگ کرکے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 4 خواتین اور 3 مرد اور دو بچے شامل ہیں،12سال کا بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا،مقتولین میں ملزم کی بیوی بھی شامل ہے،لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

قتل کئے گئے تمام افراد اپنے گھر میں سوئے ہو ئے تھے کہ ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے،

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم مقتولین کے رشتہ دار ہیں اور واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا، ابتدائی رپورٹ درج کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کیس کا ڈراپ سین،مرکزی ملزم گرفتار