وفاقی کابینہ نے جانور برآمد کرنے کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وفاقی کابینہ نے تجارتی پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے تاجروں کو بڑی خوشخبری سنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ نے کابینہ نے4خلیجی ممالک کیلئے جانور برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے ، خلیجی ممالک کو16ہزار 750 مویشی برآمد کیے جائیں گے،
زندہ جانوروں کی برآمد پرعائد پابندی میں خصوصی نرمی کی منظوری دیدی گئی، مویشی قطر،یو اے ای،کویت،بحرین کی اہم شخصیات کیلئے برآمد کئے جائیں گے ،وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت خارجہ کی سمری کی منظوری لے لی گئی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ خلیجی ممالک کی اہم شخصیات کی درخواست پر کیا گیا، بکریاں،بھیڑیں،اونٹ،گائے،بھینسیں اور بیل برآمد کئے جائیں گے ،قطرکےشیخ عبد اللہ بن خالد بن حماد التھانی کیلئے4ہزارمویشی برآمد کئے جائیں گے ،قطر کے شیخ محمد بن فیصل التھانی کیلئے3500مویشی برآمد کئے جائیں گے، قطر کے شیخ فیصل بن نصر الثانی کیلئے2300مویشی برآمد کئے جائیں گے، قطر کے شیخ علی بن عبداللہ الثانی کیلئے 3ہزار مویشی برآمد کئے جائیں گے ،یو اے ای کے شیخ احمد بن خالد القاسمی کیلئے2500 مویشی برآمد کئے جائیں گے، بحرین کے شیخ محمد بن عیسٰی بن سلمان الخلیفہ کیلئے ایک ہزار مویشی برآمد کئے جائیں گے،کویت کے شیخ عبدالعزیزجبرالحامد الصباح کیلئے450 مویشی برآمد کئے جائیں گے۔