ایم کیو ایم مہنگائی کی وجہ سے عمران حکومت سے الگ ہوئی تھی، عمران اسماعیل

Jun 28, 2022 | 00:16:AM
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، ایم کیو ایم، مہنگائی، الگ ہوئی تھی،
کیپشن: عمران اسماعیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کاکہناہے کہ ایم کیو ایم تو مہنگائی جیسے مسائل کا کہہ کر الگ ہوئی تھی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہاکہ خالد مقبول صدیقی اعتراف کر چکے ہیں ہم نے سب سے زیادہ معاہدے پر عمل کیا،آج تک کسی حکومت نے ایم کیو ایم کیساتھ معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا،ہماری حکومت نے ایم کیو ایم کیساتھ معاہدے پر سب سے زیادہ عملدرآمد کیا،پی ٹی آئی حکومت سے علیحدگی پر کئی ایم کیو ایم رہنما بھی راضی نہیں تھے۔
عمران اسماعیل نے ایک سوال ”ایم کیو ایم پاکستان آپ سے کیوں الگ ہوئی “ کے جواب میں کہا کہ ایک فون کا انتظار تھا جو نہیں آئی، سمجھتا ہوں ایم کیو ایم اس فون کال کا ابتک انتظار کررہی ہے،فون کال میں بتایا جائے گا کہ کس طرف جانا ہے۔
سابق گورنر سندھ نے کہاکہ 2 ووٹوں پر حکومت کھڑی ہے آج ساتھ چھوڑ دیں حکومت گر جائے گی،ان کا مزید کہناتھا کہ ایم کیو ایم سے ہر معاملے پر بات ہوئی، سائفر سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا،عمران اسماعیل نے کہاکہ پی ٹی آئی سے علیحدگی کے فیصلے پر ایم کیو ایم کا اپنا ووٹ بینک بھی ناراض ہوا،این اے 240 میں نتیجہ سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم صورتحال کو کب سمجھتی ہے ان پر ہی منحصر ہے،پی پی اور ایم کیو ایم کا اتحاد غیر فطری اور سمجھ میں نہ آنا ہے،ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی آج کراچی کی سب سے بڑی سٹیک ہولڈر ہے،امید ہے ایم کیو ایم ملکی مفاد میں کوئی بہتر فیصلہ کرے گی،ایم کیو ایم تو مہنگائی جیسے مسائل کا کہہ کر الگ ہوئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: غریب عوام کو بڑا جھٹکا، شہباز شریف کا لوڈشیڈنگ بڑھنے کا عندیہ