شاہنواز دھانی کا خوبصورت خواب،’’ پاکستان کو ورلڈ کپ جتوائوں‘‘

Jun 28, 2021 | 11:18:AM
شاہنواز دھانی کا خوبصورت خواب،’’ پاکستان کو ورلڈ کپ جتوائوں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)شاہنواز دھانی نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلوں اور ورلڈ کپ جتواؤں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے کیریئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئےشاہنواز  نے بتایا ہے  کہ ان کا تعلق  لاڑکانہ کے ایک گاؤں سےہے جہاں بہت محدود وسائل ہیں تاہم  اس کے باوجود انہیں کرکٹ کا جنون تھا اور اسی جذبے کی وجہ سے پرفارم کیا۔پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 میں ٹیم ملتان سلطانز  کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے پی ایس ایل میں کامیابی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پی ایس ایل میں بین الاقوامی پلیئرز کے ساتھ کھیلنے میں بہت سیکھنے کو ملتا ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:    موٹر وے :مسافر وں کیلئے نئی ایپلی کیشن متعارف