پنجاب اسمبلی ڈیجیٹل دورمیں داخل،ہرنشست پر ٹیبلٹ لگانےکامنصوبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں ڈیجیٹل دورکا آغازہوگیااور قانون سازی اب ٹچ اسکرینز پر ہوگی۔
پنجاب اسمبلی کےہررکن کی نشست پر ٹیبلٹ لگانےکامنصوبہ تیارکرلیا گیا ہے،ٹیب خریدنے کافیصلہ کرتے ہوئے 7کروڑسے زائد رقم اس کے لئے مختص کردی گئی ہے جس کے بعد اراکین اسمبلی بزنس ٹیبلٹ پرپڑھیں اور پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے کنکشن کی فراہمی میں آسانی کیلئےقوانین میں ترمیم کا فیصلہ
اسمبلی کا ایجنڈابھی ڈیجیٹل سکرین پرپیش کیاجائےگا، کاغذی ایجنڈاختم ہونے سےیومیہ لاکھوں کی بچت ممکن ہوگی،ریسورس سینٹر سے ارکان اسمبلی اورعوام ڈیجیٹل معاونت حاصل کرسکیں گے۔