ہم نمبر ون ہیں، ہم نے کر دکھایا، ہمیشہ ایسا کریں گے تو کامیاب رہیں گے: بابر اعظم

Jul 28, 2023 | 18:47:PM
ہم نمبر ون ہیں، ہم نے کر دکھایا، ہمیشہ ایسا کریں گے تو کامیاب رہیں گے: بابر اعظم
کیپشن: سری لنکا کے خلاف تاریخ ساز جیت کے بعد بابراعظم نے کھلاڑیوں سے کیا کہا؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم نمبر ون ہیں، ہم نے کر دکھایا، ہمیشہ ایسا کریں گے تو کامیاب رہیں گے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز میں تاریخی جیت پر کپتان بابر اعظم کی کھلاڑیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مبارکباد دیتے ہوئے کہا  کہ تمام کھلاڑیوں نے اپنا 10 فیصد دیا، باہر بیٹھے پلیئرز کا بھی بہت بہت شکریہ جنہوں نے ہم کو سپورٹ کیا، سپنر نعمان علی اور ابرار احمد کے بعد شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے بھی زبردست پرفارمنس دی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف سری لنکن کمنٹیٹر نے بابر اعظم کی کپتانی کی تعریف کر دی

انہوں نے مزید کہا کہ اس  سیریز میں بلے بازوں نے شاندار کارکردگی دکھائی، شاندار جیت میں تمام کھلاڑیوں کا کردار ہے، ایسے ہی یکجان ہو کر کھیلیں گے تو ہمیشہ جیتیں گے، ہم نمبر 1 ہیں، ہم نے یہ کر کے دکھایا، ہمیشہ ایسا کریں گے تو کامیاب رہیں گے۔