تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے ،ترجمان قومی اسمبلی کا وضاحتی بیان بھی آگیا

Jul 28, 2022 | 23:11:PM
ترجمان قومی اسمبلی ، وضاحت
کیپشن: قومی اسمبلی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے حوالے سے ترجمان قومی اسمبلی کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق اسپیکر نے استعفے آئین کے آرٹیکل چونسٹھ کی شق ایک کے تحت منظورکئے ۔ترجمان کے مطابق استعفوں کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے گئے ۔تحریک انصا ف ممبرا ن نے گیارہ اپریل کو اپنی نشستوں سے استعفے دیئے تھے ۔
واضح رہے کہ ا سپیکر قومی اسمبلی نے شیریں مزاری سمیت 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے۔علی محمد خان کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا گیا۔فضل محمد خان، شوکت خان، فخر زمان خان ،فرخ حبیب، اعجاز شاہ، اکرم چیمہ، جمیل احمد خان کا استعفی منظورکیا گیا ہے جبکہ شاندانہ گلزار، عبدالشکور شاد کا استعفی منظورکرلیا گیا،سابق وزیراعظم عمران خان کا نام استعفوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ شیخ رشید ،اسد قیصر ، قاسم سوری سمیت دیگر اہم ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں ہوئے۔ 
یہ بھی پڑھیں:ملکی سیاسی صورتحال ، پی ڈی ایم کا ایک اور اہم فیصلہ