پنجاب میں گورنر راج کے حوالے سے ن لیگ کا بڑا بیان آگیا

Jul 28, 2022 | 08:58:AM
پنجاب،گورنر راج،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،سمری،تردید
کیپشن: عدلیہ کے جو اختیار آئین نے دیئے ہیں وہی رہیں گے: وزیر قانون/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں گورنر راج لگانے کےلئے سمری کی تیاری کی تردید کر دی۔

جب گورنر راج لگانے کی سمری کی تیاری کے حوالے سے ان پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں، پنجاب میں گورنر راج نہیں لگ رہا۔

 انہوں نے وضاحت کی کہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ اگر صوبے میں وزرا کے داخلے کو روکا گیا تو یہ گورنر راج کا جواز بنے گا، جب وزیر قانون سے پوچھا گیا کیا عدلیہ کے اختیارات محدود کئے جارہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے جو اختیارات ہیں وہی رہیں گے، عدلیہ کے جو اختیار آئین نے دیئے ہیں وہی رہیں گے۔