بجلی کی قیمتوں میں کمی!!!اونٹ کے منہ میں زیرہ

Jul 28, 2021 | 15:06:PM
 بجلی کی قیمتوں میں کمی!!!اونٹ کے منہ میں زیرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بجلی صارفین کیلیے چند پیسوں کی کمی کر دی گئی ،جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی اکیس پیسے فی یونٹ سستی ،صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا   ،  نیپرا بجلی کمی کے حوالے سے اپنا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا ،فیصلے کا اطلاق لائف لائن زرعی صارفین اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا ۔

 تفصیلات کے مطابق ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ نے کہا ہے کہ کیا سی پی پی اے کا این ٹی ڈی سی کے ساتھ بجلی ترسیل کا کوئی معاہدہ ہے ،این ٹٰی ڈی سی کا بجلی کمپنیوں کے ساتھ بجلی ترسیل کا معاہدہ ہے ، اگراین پی سی سی کسی چیز کی ذمہ داری نہیں لیتا تو ٹیرف پٹیشن کیوں لے کرآئے ہیں ، سب کو پتا چلنا چاہیے کہ مسئلہ کہاں پر آرہاہے،ڈھائی سال سے چل رہاکہ ادارے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں،اب بات سیٹل ہونی چاہیے کہ کس کی کیاذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاملے پرسی پی پی اے این ٹی ڈی سی اور ڈسکوز نمائندگان کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے،میرٹ آرڈر سے ہٹ کر پلانٹس چلانے سے ڈیڑھ ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ، ہمیں دو سو ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کم فراہم کی گئی ہے ، ایل این جی اورکوئلے کی قلت سے اکاسی کروڑ اناسی لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا ۔ حالیہ بجلی بحران پر حکومت انکوائری کررہی ہے ، فیول کی عدم دستیابی کا معاملہ اوگرا سے متعلق ہے ہمارے ڈومین سے باہر ہے ، سی پی پی اے نے گزشتہ تین سال کی تیرہ ارب روپے کی  ایڈجسٹمنٹس مانگی ہیں۔

ان ایڈجسٹمنٹس سے گیارہ ارب روپے کا صارفین کو فائدہ پہنچے گا جو ایڈجسٹمنٹس نیپرانے منظور نہیں کی تھیں ان کو ری کنسائل کرکے لائے ہیں، ہم اس کا ایک الگ سے کیس بنا کر اتھارٹٰی کے سامنے پیش کریں ان ایڈجسٹمںٹ کے حوالے سے قانونی پہلووں کو بھی لے کرآئیں ، نیپرا ان ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بعد میں فیصلہ کرے گا ۔