ڈیجیٹل کریٹر سید محمد طلحہٰ نے توجہ فلم سازی پر مرکوز کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ڈیجیٹل کریٹر سید محمد طلحہٰ نے اپنی توجہ فلم سازی پر مرکوز کرلی اورسٹوری بورڈ بھی مکمل کرلیا۔
ڈیجیٹل میڈیا اور اے آئی ٹیکنالوجی نے فلم سازی اور انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں ایک نئی سوچ کو جنم دیا ہے، اسی بدلتے ہوئے منظرنامے میں نوجوان اور ہنرمند ڈائریکٹر سید محمد طلحہ نہ صرف اے آئی پر مبنی سبق آموز فلمیں بنا رہے ہیں بلکہ ڈیجیٹل بزنس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ڈیجیٹل کریٹر سید محمد طلحہٰ کاکہناہے میں شروع سے ہی چاہتا تھا کہ تفریح کے ساتھ ساتھ معاشرے کو کوئی مثبت پیغام بھی دیا جائے،اے آئی ایک جدید ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے کم وسائل میں معیاری اور سبق آموز کہانیاں پیش کی جا سکتی ہیں، اسی لیے میں نے اس میدان کا انتخاب کیا،میری کوشش ہے ڈیجٹیل میڈیا کو عام عوام کو آسان طریقے سے سمجھا سکوں اور نوجوانوں کو اس ٹیکنالوجی کے گر سکھا سکوں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری فلمیں زیادہ تر سماجی مسائل،اخلاقی اقدار اور زندگی کے اہم سبق پر مبنی ہوں گی جس میں اصلاحی پیغام اور انٹرٹنیمنٹ موجود ہوگی جبکہ میرا مقصد نہ صرف انٹرٹینمنٹ بلکہ ناظرین کو سوچنے پر مجبور کرنا اور مثبت تبدیلی لانا ہے ،او ٹی ٹی پلیٹ فارمز نے ناظرین کو آزادی دی ہے کہ وہ اپنی مرضی کا مواد، اپنی سہولت کے مطابق دیکھ سکیں،نئے تخلیق کاروں کے لیے بھی بہترین موقع ہے کہ وہ عالمی سطح پر اپنا کام دکھا سکیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا میں سمجھتا ہوں ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے ہم براہِ راست اپنے ناظرین تک پہنچ سکتے ہیں، فیڈبیک فوری ملتا ہے، مارکیٹنگ کم خرچ میں ہو جاتی ہے اور مواد کو عالمی سطح پر پھیلانا آسان ہو جاتا ہےجبکہ بات کی جائے کاروبار یا کسی بھی ادارے کی ترقی کی توآج کے دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل بزنس کسی بھی پروجیکٹ کی کامیابی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،اگر آپ کو آن لائن برانڈنگ، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل اسٹریٹجی آتی ہے تو آپ کم سرمائے میں بھی بڑا کام کر سکتے ہیں میرا ایک ہی پیغام ہے کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ نئی ٹیکنالوجی، خاص طور پر اے آئی اور ڈیجیٹل میڈیا کو سیکھیں، یہ مستقبل ہے اور جو اس کے ساتھ چلے گا، وہی کامیاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:جویریہ عباسی کو شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کروانامہنگاپڑگیا
واضح رہے کہ طلحہٰ شاہ جدید ڈیجیٹل سروسز کمپنی ٹیکزوڈو (TechXudo) کے بانی ہے جو برینڈنگ، ٹوڈی اور تھری ڈی اینیمیشن، مصنوعی ذہانت پر مبنی مواد کی تیاری، ویب سائٹ سازی، ویب ایپلیکیشنز، کسٹم سافٹ ویئر، ای کامرس پلیٹ فارمز، اے آئی بوٹس، پبلک ریلیشنز اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔