اسجد اقبال نے شوٹ آؤٹ سنوکر ٹورنامنٹ میں انگلش حریف کو شکست دے دی

Jan 28, 2023 | 12:31:PM
اسجد اقبال نے شوٹ آؤٹ سنوکر ٹورنامنٹ میں انگلش حریف کو شکست دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے پروفیشنل سنوکر کھلاڑی اسجد اقبال نے سنوکر شوٹ آؤٹ ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنا لی۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں جاری سنوکر شوٹ آؤٹ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستانی کھلاڑی اسجد اقبال نے انگلش حریف جمی رابرٹسن کو 73-33 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنالی۔

اسجد نے راؤنڈ آف 64 کے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف رابرٹسن کو 40 پوائنٹس کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

یاد رہے قومی سنوکر کھلاڑی اسجد اقبال 13 فرروی کو ہونے والے ویلش اوپن کوالیفائر میں پانچ مرتبہ رینکنگ ایونٹ کے فاتح اور ورلڈ چیمپین شپ کے فائنلسٹ ہائیرن ولسن سے بھی مقابلہ کریں گے۔