ایک اوربھارتی کرکٹرشادی کے بندھن میں بندھ گئے،تصاویر وائرل

Jan 28, 2023 | 12:29:PM
فائل فوٹو
کیپشن: بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے بعد اکشر پٹیل نے بھی شادی کرلی
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یب ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر کے ایل راہول کے بعد اب آل راؤنڈر اکشر پٹیل بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اکشر پٹیل نے اپنی دیرینہ دوست اور منگیتر میہا پٹیل سے شادی کی ہے جو ماہرِ غذائیت ہیں، کرکٹر 26 جنوری بروز جمعرات کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔کرکٹر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں اور جوڑی کو مبارکباد ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اکشر اور میہا نے جنوری 2022 میں منگنی کی تھی اور اب پورے ایک برس بعد دونوں نے شادی کرلی۔