سعودی عرب کاوہ ہوٹل جہاں کھانے کیساتھ خوفناک مناظر بھی دکھائے جاتے ہیں

Jan 28, 2022 | 12:57:PM
خوفناک مناظر کھانا
کیپشن: خوفناک مناظر کے سائے میں کھانا سرو کیا جارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں ایک ایسا ریسٹورنٹ متعارف کرایا گیا ہے جہاں لوگوں کو کھانے کیساتھ ساتھ خوفناک مناظربھی براہ راست دکھائے جاتے ہیں ۔یہاں زومبیز اور ویمپائرز کی صحبت میں کھوپڑی اور خون کے ساتھ کھانا پیش کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیڈوز‘ نامی یہ ریستوران ڈراونی فلموں کے عادی افراد کیلئے متعارف کرایا گیا ہے یہاں لوگ اپنی پسندکے کھانے کیساتھ ساتھ خوفناک مناظر بھی دیکھ سکتے ہیں یہاں مختلف کپڑوں میں ملبوس عملہ انٹرایکٹو شوز کرتا رہتا ہے۔

یہ ڈراونا ریستوران سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بولیوارڈ انٹرٹینٹمٹ ڈسٹرکٹ میں واقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گوگل کے بھارتی سی ای او سندر پچائی مشکل میں پھنس گئے