امریکا: ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکا میں گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کو مسترد کرنے والے افراد اور گروہوں کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی یا تشدد کی کارروائی کےپیش نظر امریکی محکمہ داخلہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے محمکہ داخلہ نے حالیہ صدارتی اتنخاب کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکاری حلقوں کی جانب سے ممکنہ داخلی دہشت گردی کا الرٹ جاری کیاہے۔ امریکی محکمہ داخلہ کی ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ موصول ہونیوالی معلومات کے مطابق نظریاتی محرکات کی بنا پر بعض شر پسند عناصر تشدد پر اکسانے کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ وہی شرپسند عناصر ہیں جو موجودہ حکومت کا قانونی اختیار تسلیم نہیں کرتے۔ ایڈوائزری میں کسی باقاعدہ منصوبے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تاہم امریکا میں گزشتہ چند ہفتوں سے جاری کشیدگی کی فضا جاری رہنے کا انتباہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کردہ پابندیوں، 2020 کے انتخابی نتائج اور پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کو جواز بنا کر یہ گروہ کوئی بھی قدم اٹھا سکتے ہیں۔ ملک میں نسلی منافرت کے دیرینہ مسائل اور تارکین وطن کی مخالفت بھی تشدد پسندانہ ردعمل کا باعث بن سکتی ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کا حملہ ہونے کے بعد اس حوالے سے پہلے بھی خبردار رہنے کا انتباہ جاری کیا جاتا رہا ہے۔کیپٹل ہل پر حملے کے بعد صدر بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات دیکھنے میں آئے تھے ۔ امریکی دارالحکومت میں مکمل کرفیو بھی نافذ کرنا پڑا۔