امریکہ کا ایران پرحملے سے قبل ’’گینگ آف ایٹ‘‘ سے رابطے کا انکشاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے ایران کے خلاف حملے سے قبل ’’گینگ آف ایٹ ‘‘ سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکی عہدیدار کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کارروائی سے قبل کانگریس کے اہم رہنماؤں کے گروپ ’گینگ آف ایٹ‘ کے تمام اراکین سے رابطہ کیا۔
عہدیدار کا کہنا ہے کہ روبیو 8 میں سے 7 ارکان سے رابطہ کرنے میں کامیاب رہے جبکہ ایک رکن سے رابطہ نہ ہو سکا، عہدیدار کے مطابق روبیو نے منگل کے روز 1 گھنٹہ طویل بریفنگ میں صورتحال کی تفصیلات بیان کیں اور گینگ آف ایٹ سے مشاورت کی۔
مزید یہ کہ پینٹاگون نے بھی حملے شروع ہونے کے بعد آج صبح آرمڈ سروسز کمیٹیوں کو باضابطہ اطلاع فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں : عازمین حج کیلئے ویکسین لازمی قراردیدی گئی