جوڈیشل کمیشن اجلاس،لاہور ہائیکورٹ میں چار ایڈیشنل ججز لگانے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی زیر صدارت ہونیوالے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں چار ایڈیشنل ججز لگانے کی منظوری دیدی گئی۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق آج جوڈیشل کمیشن کے تین اجلاس ہوئے،پہلے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز لگانے کی منظوری دی گئی،دوسرے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ میں تین نئے ججز شامل کیے گئے،جوڈیشل کمیشن کے تیسرے اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بنچ میں پانچ ججز شامل کئے گئے۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں راجہ غضنفر علی خان ، تنویر احمد شیخ ، طارق محمود باجوہ ، ابہر گل خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو لاہور ہائیکورٹ ایڈیشنل ججز لگانے کی منظوری دیدی گئی ۔
اعلامیہ کےمطابق چیف جسٹس نے ہائیکورٹس میں ججز نامزدگی کے قواعد کیلئے کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے آئینی بنچز میں ججز نامزدگی کیلئے بھی قواعد بنائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی اورعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی