رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمت مزید بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری، رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمت مزید بڑھ گئی۔ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 2 روپے 41 پیسے فی کلو کا مزید اضافہ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 2 روپے 41 پیسے فی کلو کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ملک میں چینی کی اوسط قیمت 157روپے68پیسے فی کلو پر پہنچ گئی،ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 165روپے تک ہے، سال 2025کے2 ماہ میں ملک میں چینی اوسط 19 روپے 04 پیسےفی کلو مہنگی ہوئی ہے،گذشتہ 3 ماہ میں ملک میں چینی اوسط 25 روپے 83 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق سال2025 کےآغاز پر ملک میں چینی کی اوسط قیمت 138روپے64 پیسےفی کلو تھی، تقریبا 3ماہ قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 131روپے 85 پیسے فی کلو تھی۔دستاویز کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت ایک سال قبل 145روپے99 پیسے کلو تھی،
حکومت نے جون سے اکتوبر 2024 کےدوران 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی اورعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی