پہلی مرتبہ یہاں آیا پاکستان میں بہت اچھا تجربہ رہا ہے: لوئس ڈوپلوئے

Feb 28, 2024 | 23:50:PM
پہلی مرتبہ یہاں آیا پاکستان میں بہت اچھا تجربہ رہا ہے: لوئس ڈوپلوئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بلے باز لوئس ڈوپلوئے کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ یہاں آیا پاکستان میں بہت اچھا تجربہ رہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 15ویں مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کراچی کنگز کو  یک طرفہ شکست ہوئی، میچ کے بعد کراچی کنگز کے لوئس ڈوپلوئے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج بیٹنگ بولنگ دونوں میں اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے، کولن منرو نے شاندار اننگز کھیلی، پچ تھوڑی سلو تھی مگر پھر بھی اسکور زیادہ ہوسکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں یک طرفہ شکست, پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کونسے نمبر پر آگیا؟

لوئس ڈوپلوئے کا مزید کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے سے ہمارا مومنٹم نہیں بنا، پہلی مرتبہ یہاں آیا پاکستان میں بہت اچھا تجربہ رہا ہے، امید کرتے ہیں اگلے میچز اچھی تعداد میں تماشائی آئیں گے۔