شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

Feb 28, 2024 | 22:53:PM
شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد مںصور) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلےمیں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے ایک جوان بھی زخمی ہوا۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور شہریوں کے اغواء سمیت دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کو ختم کرنے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔