اسلام آباد، سیکٹر ای سیون میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی گھر پر فائرنگ

Feb 28, 2024 | 19:35:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ای سیون میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر پر فائرنگ کی جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق دو ملزمان موٹرسائیکل پر سوار گھر کے سامنے پہنچے اور گیٹ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، ملزمان کی جانب سے 6 گولیاں گھر کے گیٹ پر فائر کی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ جلد لگا لیا جائے گا۔