بھارت:بھوجپوری گلوکار، اداکارہ ٹریفک حادثے میں ہلاک

Feb 28, 2024 | 11:40:AM
بھوجپوری ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ آنچل تیواری اور گلوکار چھوٹو پانڈے ایک خوفناک روڈ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھوجپوری ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ آنچل تیواری اور گلوکار چھوٹو پانڈے ایک خوفناک روڈ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کے کیمور ضلع کے جی ٹی روڈ پر دیوکالی گاؤں کے قریب اتوار کی شام کو پیش آنے والے ایک خوفناک روڈ حادثے میں 9 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے متاثرین میں بھوجپوری ستارے بھی شامل تھے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ ٹرک، وین اور موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکراؤ کے سبب پیش آیا۔

خوفناک روڈ حادثے کے متاثرین میں بھوجپوری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی قابل ذکر شخصیات بھوجپوری گلوکار چھوٹو پانڈے، بھوجپوری اداکارہ آنچل تیواری اور سمرن شریواستو بھی شامل تھیں۔

مزید  پڑھیں: بھارت؛ چلو مارچ کا پندرواں روز، کسانوں اور مودی سرکار میں ڈیڈلاک برقرار

دوسری جانب ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے اس افسوسناک واقعے پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا کہنا ہے کہ کیمور ضلع میں پیش آنے والے المناک سڑک حادثے نے مجھے بہت دکھ  پہنچایا ہے۔