آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں اضافے کا امکان،وزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کردی

Feb 28, 2023 | 22:33:PM
آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں اضافے کا امکان،وزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کردی
کیپشن: وزارت خزانہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی،آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے،وزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کردی۔ 
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ مہینوں میں مہنگائی کی شرح 28سے 30 فیصد رہ سکتی ہے ،غیر یقینی سیاسی اور معاشی صورتحال کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے،روپے کی بے قدر اور توانائی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھی ہے ۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  جولائی سے جنوری تک مہنگائی 25.4 فیصد رہی،مہنگائی کم ہونے میں وقت لگے گا ،مالی سال کے 6ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے کو 67 فیصد کم کیا گیا ہے ،سود کی ادائیگیوں کے باعث اخراجات بڑھ رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی،پاکستان کو  مزید سخت شرائط کا سامنا

مارکیٹ ریٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کے ریٹ میں فرق کو کم گیا ہے ،حالیہ ہفتوں میں روپے کی قدر میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے ،ملک میں ٹیکس وصولیوں میں کمی کے خدشات ہیں ،170 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد کئے گئے ہیں،ٹیکس وصولیوں کا سالانہ ہدف پورا کرنے کی کوششوں کو مدد ملے گی ۔
جولائی سے جنوری تک ترسیلات زر میں 11 فیصد کمی ہوئی ،برآمدات میں 7.4 اور درآمدات میں 20.9 فیصد کمی ہوئی ،جاری کھاتوں کا خسارہ 67 فیصد کم ہوا ،غیر ملکی سرمایہ کاری میں 44.2 فیصد کمی ہوئی ،24 فروری کو زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 45 کروڑ ڈالرز تھے،24 فروری کو ایکسچینج ریٹ 259.99 روپے تھا ۔