آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی،پاکستان کو  مزید سخت شرائط کا سامنا

Feb 28, 2023 | 21:31:PM
 آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی،پاکستان کو  مزید سخت شرائط کا سامنا
کیپشن: (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں سخت شرائط کا سامنا،آئی ایم ایف کی تاریخ میں پہلی دفعہ سٹاف لیول معاہدے سے پہلے شرائط پر عملدرآمد کا کہا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق  عام طور پر ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے پیشگی شرائط پر عملدرآمد کی شرط رکھی جاتی ہے،پروگرام بحالی میں پاکستان کو 1998 جیسی صورتحال کا سامنا،ایم ای ایف پی کا ہر روز پاکستان کو نیا ڈرافٹ دیا جا رہا ہے،پہلے سے متفق شقوں میں تبدیلیاں کرکے مزید مطالبات کئے جا رہے ہیں،سٹاف لیول معاہدہ کیلئے پاکستان پر مزید 4 شرائط کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

بجلی پر تین روپے 82 پیسہ فی یونٹ سرچارج چار 4 کی بجائے مستقل بنیادوں پر عائد کرنا ہوگا،وزارت خزانہ 4 ماہ کیلئے سرچارج عائد کرنے کیلئے تیار ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سرچارج مستقل بنیادوں پر عائد کرنے کیلئے بضد، آئی ایم ایف کا سٹاف لیول معاہدے کی قبل شرح سود میں اضافہ کا مطالبہ برقرار ہے،شرح سود میں اضافے کیلئے مانیٹری پالیسی بورڈ کا اجلاس 2مارچ کو طلب کیا جا چکا ہے۔