حجاب پہننے والوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر دینگے ،بجرنگ دل کی دھمکی

Feb 28, 2022 | 21:57:PM
بجرنگ، دل ، انتہاپسند ،کارکن، مظاہرہ
کیپشن: بجرنگ دل  کے انتہاپسند کارکن مظاہرہ کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24   نیوز)بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بیجے پور میں بجرنگ دل سے وابستہ ایک خاتون کارکن پوچا نے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب پہننے والوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جائیں گے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پوجا نے ایک تقریب کے دوران کھلے عام مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکی دی اور کہا کہ اگر آپ حجاب چاہتے ہیں توہم آپ سب کو شیوا جی کی تلوار سے کاٹ دیں گے ۔پوچا کی تقریر شوشل میڈیا پر وائر ل ہے تاہم پولیس نے اسکے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے  کہ گزشتہ برس دسمبر میں ریاست اترا کھنڈ کے شہر ہر یدوار میں منعقدہ دھرم سنسد میں بھی ہندوانتہا پسند وں نے مسلمانوں کے خلاف شر انگیز تقاریر کی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  یوکرین میں دل سوز واقعہ۔زخمی بچی کی زندگی نہ بچ سکی،ڈاکٹر نے روتے ہوئے پیوٹن کو کیا کہا؟